ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز کی زیر صدارت سنٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 02 مئی (اے پی پی) سنٹرل ڈویلپنٹ ورکنگ پارٹی نے 713 ارب روپے مالیت کے 31 منصوبے منظور جبکہ 694 ارب 80 کروڑ روپے مالیت کے 8 منصوبے ایکنک کو بھجوا دیئے۔ سنٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس بدھ کو ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزارتوں اور صوبائی محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں توانائی، آبی …

اسلام آباد ۔ 02 مئی (اے پی پی) سنٹرل ڈویلپنٹ ورکنگ پارٹی نے 713 ارب روپے مالیت کے 31 منصوبے منظور جبکہ 694 ارب 80 کروڑ روپے مالیت کے 8 منصوبے ایکنک کو بھجوا دیئے۔ سنٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس بدھ کو ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزارتوں اور صوبائی محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں توانائی، آبی وسائل ، ٹرانسپورٹ و مواصلات، ، فزیکل پلاننگ، گورننس ، ہائر ایجوکیشن ، تعلیم ، اور صحت سے متعلق منصوبے پیش کئے گئے۔ سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں توانائی کے پانچ منصوبے پش کیے گئے جس میں پہلا منصوبہ42 کروڑ 64 لاکھ روپے کا پیش کیا گیا جس کا مقصد آئل اور گیس کی ریسرچ کے لیے پاکستان پٹرولیم اور ہاوس کی تعمیر و توسیع ہے جس کو اجلاس نے منظور کر لیا۔ دوسرا منصوبہ نیلم جہلم ہائیڈرو الیکٹرک منصوبہ ہے جس کی کل لاگت 500 ارب 34 کروڑ روپے ہے جس کو حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بجھوادیا گیا۔