ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والاکی سینیٹر چوہدری محمد سرور کو گورنر پنجاب نامزد ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر چوہدری محمد سرور کو گورنر پنجاب نامزد ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں چوہدری محمد سرور نے سینٹ میں اپنا آخری خطاب کیا اور کہا کہ وہ (آج) منگل کو صدارتی الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے بعد سینٹ کی نشست سے مستعفی ہو جائیں …

اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر چوہدری محمد سرور کو گورنر پنجاب نامزد ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں چوہدری محمد سرور نے سینٹ میں اپنا آخری خطاب کیا اور کہا کہ وہ (آج) منگل کو صدارتی الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے بعد سینٹ کی نشست سے مستعفی ہو جائیں گے۔ ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے ان کی نئی ذمہ داریوں کے حوالے سے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزید خبریں