اسلام آباد۔29اگست (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان نے سابق نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر نصیر خان مینگل کی کراچی ڈیفنس میں واقع رہائش گاہ پر جا کر ان کے صاحبزادے کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے غمزدہ خاندان کے ساتھ کچھ وقت گزارا اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل نصیب کرے۔
جمعہ کو سینٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیدال خان نے کہا کہ اولاد کا غم والدین کے لئے نہایت کٹھن اور بڑا صدمہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم غم کی اس گھڑی میں میر نصیر خان مینگل اور ان کے خاندان کے ساتھ ہے۔ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے حوصلے و ہمت کے لئے بھی دعا کی۔