ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کا سینئر صحافی مسعود عاصم کے انتقال پر اظہارافسوس

اسلام آباد۔24جنوری (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے سینئر صحافی مسعود عاصم کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ہفتہ کوسینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری تعزیتی بیان میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مسعود عاصم کا انتقال نہ صرف ان کے اہلِ خانہ بلکہ صحافتی برادری کے لیے بھی ایک بڑا اور ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے سوگوار خاندان سے دلی …

اسلام آباد۔24جنوری (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے سینئر صحافی مسعود عاصم کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ہفتہ کوسینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری تعزیتی بیان میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مسعود عاصم کا انتقال نہ صرف ان کے اہلِ خانہ بلکہ صحافتی برادری کے لیے بھی ایک بڑا اور ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ حوصلے اور صبر کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔