کوئٹہ۔28نومبر (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کوئٹہ میں محمد فیصل اور ڈاکٹر عارف شاہ کاکڑ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔جمعہ کوسینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے ایس این جی ڈی کے محمد فیصل صاحب کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے بلندی درجات اور لواحقین کے لئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ …
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کا کوئٹہ میں محمد فیصل اور ڈاکٹر عارف شاہ کاکڑ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار

مزید خبریں
کوئٹہ۔28نومبر (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کوئٹہ میں محمد فیصل اور ڈاکٹر عارف شاہ کاکڑ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔جمعہ کوسینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے ایس این جی ڈی کے محمد فیصل صاحب کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے بلندی درجات اور لواحقین کے لئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
انہوں نے کہا کہ والدہ کا رشتہ بے مثال ہوتا ہے اور ان کا بچھڑ جانا زندگی کا بڑا صدمہ ہے جسے الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔اسی طرح ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے ڈی جی ایگریکلچر بلوچستان ڈاکٹر عارف شاہ کاکڑ سے بھی ان کی بیوی کے انتقال پر تعزیت کی۔
انہوں نے مرحومہ کے لئے مغفرت اور اہلِخانہ کے لئے حوصلہ اور صبر کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ ڈپٹی چیئرمین نے دونوں خاندانوں کے لئے اپنے تہہ دل سے ہمدردانہ جذبات کا اظہار کیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا ء فرمائے۔








