اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی خوش آئند ہے۔ جمعرات کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تعیناتی ان کی پیشہ ورانہ و قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے، پوری قوم …
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز بننے پر مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی خوش آئند ہے۔ جمعرات کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تعیناتی ان کی پیشہ ورانہ و قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے، پوری قوم فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جرات اور بہادری پر فخر کرتی ہے، نئی قیادت میں تینوں افواج کے درمیان ہم آہنگی مزید مضبوط ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کمان میں افواج پاکستان کا مورال بلند ہوا ہے، مسلح افواج نے عالمی سطح پر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔
سیدال خان نے کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کی قیادت میں دہشتگردی کے خلاف مؤثر کارروائیاں کی گئیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعیناتی ملک کے لیے نیک شگون ہے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے ائیر چیف ظہیر بابر سدھو کی مدتِ ملازمت میں توسیع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ائیر چیف ظہیر بابر سدھوکی قیادت میں پاک فضائیہ نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا، دنیا پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی معترف ہے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے ائیر چیف ظہیر بابر سدھو کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔








