ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی عراقی سفارتخانہ کے ناظم الامور عبدالسلام صدام محسن سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 20 نومبر (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ پاکستان اور عراق مذہبی، ثقافتی، سماجی بندھنوں میں بندھے ہوئے ہیں اور ہماری خواہش ہے کہ پاکستان اور عراق کے مابین دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دیا جائے۔ سینٹ سیکرٹریٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے عراق کے سفارتخانہ کے ناظم الامور عبدالسلام صدام محسن سے ملاقات …

اسلام آباد ۔ 20 نومبر (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ پاکستان اور عراق مذہبی، ثقافتی، سماجی بندھنوں میں بندھے ہوئے ہیں اور ہماری خواہش ہے کہ پاکستان اور عراق کے مابین دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دیا جائے۔ سینٹ سیکرٹریٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے عراق کے سفارتخانہ کے ناظم الامور عبدالسلام صدام محسن سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں دوران عوامی سطح پر روابط اور وفود کے تبادلوں میں تیزی لانے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ عراق کے سفارتخانہ کے ناظم الامور نے بتایا کہ زائرین کو ویزہ کے اجراءکے حوالے سے درپیش مشکلات کو دور کر دیا گیا ہے اور ویزا عمل کو انتہائی آسان بنانے کےلئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2 لاکھ تک زائرین رواں سال عراق کے مقدس مقامات کی زیارت کےلئے جائیں گے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے عراقی حکومت، پارلیمان، سفارتخانہ اور سیاسی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بڑی تعداد میں زائرین منتظر ہیں اور ویزا کے عمل کو آسان کرنے سے زیادہ سے زیادہ زائرین کو مقدس مقامات کی زیارت کا موقع ملے گا۔