ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی سوس سفیر تھومس کولی سے ملاقات میں بات چیت

85
افراط زرپر قابو پانے کے لیے شرح سود میں اضافہ کیا گیا ہے، منی لانڈرنگ میں ملوث سات کمپنیوں کی نشاندہی کی گئی ہے،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کوبریفنگ

اسلام آباد ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ پاکستان سوئٹزرلینڈ کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہماری خواہش ہے کہ دوطرفہ تعاون کو پارلیمانی سفارتکاری، اعلیٰ سطح پر سیاسی روابط اور عوامی سطح پر تعلقات کے ذریعے نئی بلندیوں پر پہنچایا جائے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے ان خیالات کا اظہار سوئٹزرلینڈ کے سفیر تھومس کولی سے پارلیمنٹ ہاو¿س میں ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی سفارتکاری مسائل کے حل اور ادارہ جاتی تعاون کیلئے نئی راہیں ہموار کرنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے اور اسی کی بدولت دونوں ملک کثیرالجہتی تعاون کو فروغ دے سکتے ہیں۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان اور سوئٹز رلینڈ میں پارلیمانی رابطہ کاری کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ملاقات میں نومبر کے مہینے میں سوئٹزرلینڈ کے پارلیمنٹ کے سپیکر کے متوقع دورے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال ہوا۔سوئٹزرلینڈ کی پارلیمنٹ کے سپیکر اپنے وفد کے ہمراہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وفد کا دورہ دونوں ملکوں کی پارلیمانی تاریخ میں نیا باب کھولنے میں مدد گار ثابت ہو گا اور صرف پارلیمانی سربراہان کی سطح پر ہی نہیں بلکہ اراکین کی سطح پر بھی وفود کے تبادلوں میں تیزی لانا ہو گی تا کہ اہم علاقائی و بین الاقوامی امور پر یکساں نقطہ نظر اپنانے اور دوطرفہ تعاون کیلئے مزید مواقع پیدا کرنے کی جانب عملی اقدامات اٹھائے جا سکیں۔