اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان کی زیر صدارت بدھ کو سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 11 ارب روپے کی لاگت کے پانچ منصوبوں کی منظوری دے دی گئی جبکہ 25 ارب روپے کی لاگت کے دو بڑے منصوبے حتمی منظوری کے لئے ایکنک کو بھجوا دیئے گئے۔ اجلاس میں سیکریٹری پلاننگ کمیشن ظفر حسن ، وفاقی وزارتوں اور …
ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان کی زیر صدارت سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان کی زیر صدارت بدھ کو سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 11 ارب روپے کی لاگت کے پانچ منصوبوں کی منظوری دے دی گئی جبکہ 25 ارب روپے کی لاگت کے دو بڑے منصوبے حتمی منظوری کے لئے ایکنک کو بھجوا دیئے گئے۔ اجلاس میں سیکریٹری پلاننگ کمیشن ظفر حسن ، وفاقی وزارتوں اور صوبائی محکموں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں توانائی، فزیکل پلاننگ اینڈ ہاﺅسنگ، ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشنز، صنعت و تجارت اور تعلیم کے شعبوں سے متعلق منصوبے پیش کئے گئے۔ سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 500 کے وی گرڈ اسٹیشن مورو، ضلع نوشہروفیروز سمیت دو منصوبے پیش کئے گئے جس کے لئے 7147.47 ملین روپے مختص کئے گئے۔ اس منصوبے کا بنیادی مقصد مورو میں 500 کے وی سوئچنگ اسٹیشن کا تبادلہ ہے جو کنڈھیارو اور نوشہرہ فیروز میں 132 کے وی گرڈ اسٹیشن سمیت سکھر الیکٹرک پاور کمپنی ریجن کی بجلی کی ضرورت کو پورا کرنا ہے۔ اس منصوبے کو اجلاس میں منظور کر لیا گیا۔ صنعت و تجارت کے شعبہ سے متعلق اجلاس میں ایکسپو سنٹر کوئٹہ کی تعمیر کے لئے 2500 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا گیا۔ اس منصوبے میں کنونشن سینٹر کے ساتھ ساتھ دو نمائش ہالوں، فرش ایریا اور تمام سہولیات کی تعمیر شامل ہے۔ اس منصوبے کو بھی اجلاس میں منظور کر لیا گیا۔ اجلاس میں لاریچ کالونی سے لے کر گلشن راوی لاہور تک سیوریج نظام کی تعمیر کے لئے 14146.06 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو حتمی منظوری کے لئے ایکنک بھجوا دیا گیا۔







