قصور۔ 03 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت(توسیع) قصورمحمداکرم طاہرنے کاشتکاروں کو مسورکی ترقی دادہ اقسام کی کاشت فوری طورپر شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے”اے پی پی“کو بتایا کہ روالپنڈی،جہلم،چکوال ،گجرات،سیالکوٹ،بہاولپور،مظفرگڑھ،ڈی جی خان کے اضلاع میں مسور کی منظورشدہ ترقی دادہ اقسام مسور85،مسور 95،لوکل مسور، مانسہرہ 89وغیرہ کی کاشت سے بہترین پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ علاقوں میں کاشت کا عمل فوری شروع کرکے 15نومبر تک مکمل کیاجاسکتاہے۔انہوں نے بتایا کہ مسور 85کی کاشت کیلئے8کلوگرام بیج فی ایکڑ، مسور95لوکل مسورکے لئے 8کلوگرام فی ایکڑ جبکہ مانسہرہ 89کے لئے 12کلوگرام فی کلوگرام فی ایکڑبیج ڈالنا مفیدثابت ہوسکتاہے اوراس سے بہترین پیداوار بھی یقینی ہوسکتی ہے۔