سمبڑیال۔ 13 جون (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیو اسٹاک سمبڑیال ڈاکٹر احسن تصور چیمہ نے جانوروں کی منڈی کا دورہ کیا ہے۔دفتر ذرائع کے مطابق انہوں نے آج بیگووالہ کے قریب لگائی جانوروں کی عارضی منڈی اور وزیرآباد چیک پوسٹ کا دورہ کیا ہے۔ انہوں نے اس دوران ڈاکٹرز کی کارکردگی اور حاضری کو چیک کیا ، انہوں نے اس موقع پرعملہ كو ہدایت کی کہ کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ،
یہاں آنے والے بیوپاریوں کو بہتر سہولیات فراہمی کی جائیں ، جانوروں کی بیماریوں کا خاص خیال رکھا جائے اور بر وقت علاج مہیا کیا جائے ۔انہوں نے جانوروں کے مالکان کو بھی ہدایت کی کہ وہ پر امن طریقے سے اپنے جانوروں کو فروخت کریں ، تازہ اور صاف پانی پلائیں اور متوازن خوراک کھلائیں تاکہ جانور صحت مند رہ سکیں۔ انہوں نے وہاں پر موجود ادویات کے سٹاک کا بھی معائنہ کیا اور مزید سہولیات فراہم کرنے کا اعادہ کیا ہے۔