ڈپٹی کمشنربھکر نے تحصیل کلورکوٹ کا دورہ کرتے ہوئے جاری بیوٹیفکیشن پلان کا تفصیلی جائزہ لیا

بھکر۔ 24 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنربھکر احسان علی جمالی نے تحصیل کلورکوٹ کا دورہ کرتے ہوئے جاری بیوٹیفکیشن پلان کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو منصوبے کے تمام کام برق رفتاری کے ساتھ مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر فیض فرید اور ڈی او انفراسٹرکچر ضلع کونسل راشد منہاس بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے محرم الحرام کے سلسلہ میں انتظامی اورسیکیورٹی امور کا …

بھکر۔ 24 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنربھکر احسان علی جمالی نے تحصیل کلورکوٹ کا دورہ کرتے ہوئے جاری بیوٹیفکیشن پلان کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو منصوبے کے تمام کام برق رفتاری کے ساتھ مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر فیض فرید اور ڈی او انفراسٹرکچر ضلع کونسل راشد منہاس بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے محرم الحرام کے سلسلہ میں انتظامی اورسیکیورٹی امور کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے جلوسوں اور مجالس کے روٹس،صفائی ستھرائی، لائٹنگ، پینے کے صاف پانی اور دیگر انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ عزاداران کو ہر ممکن سہولت کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر عشرہ محرم الحرام کے دوران لگائی گئی میٹھے پانی کی سبیلوں کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے سبیلوں پر فراہم کیے جانے والے پانی کے معیار، صفائی اور دیگر انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔