ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سالانہ ترقیاتی پروگرام کے مجوزہ منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیےاجلاس منعقد ہوا۔
ڈپٹی کمشنرسرگودھا کی زیر صدارت اجلاس، عوام کو معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت

مزید خبریں
سرگودھا۔ 15 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سالانہ ترقیاتی پروگرام کے مجوزہ منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیےاجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، ، ہارٹیکچر اتھارٹی، چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف، ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک، سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر، ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں مختلف محکموں کی جانب سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت تجویز کردہ ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر نے منصوبوں کی افادیت، عوامی ضرورت، مالیاتی امکانات اور بروقت تکمیل کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام محکمے ایسے منصوبے ترجیحی بنیادوں پر تجویز کریں جو عوامی فلاح، شہری سہولیات، ماحولیات، تعلیم، صحت، کھیل، زراعت اور انفراسٹرکچر کی بہتری میں مؤثر کردار ادا کریں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں میں نجی شعبے کی شمولیت سے وسائل کے بہتر استعمال اور عوام کو معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام مجوزہ منصوبوں کی تفصیلات، تخمینہ لاگت اور فزیبلٹی جلد از جلد مکمل کر کے منظوری کے لیے پیش کی جائے تاکہ ترقیاتی منصوبوں پر بروقت پیش رفت ممکن بنائی جا سکے۔








