نارووال ۔09 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنرسیدحسن رضاکی زیرصدارت ضلعی انسدادپولیوکمیٹی اورہفتہ وارانسداد ڈینگی کےحوالے سےاجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ای اوڈاکٹرنویدحیدر،ڈاکٹرزاہدرندھاوا،انٹامالوجسٹ امانت علی،نمائندہ عالمی ادارہ صحت ڈاکٹرعاقب حنیف،،ڈی ایس وی مجاہدعلی کے علاوہ زراعت،لائیوسٹاک،انڈسٹریز،پاپولیشن،ریسکیو1122،سول ڈیفنس،انڈسٹریز،ماحولیات، تعلیم،ہائرایجوکیشن،ضلع کونسل،میونسپل کمیٹیز،فوڈاتھارٹی،سپیشل ایجوکیشن،ہائی ویز،بلڈنگ ودیگرنےشرکت کی۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنرنارووال کی طرف سے 28اکتوبرسے شروع ہونے والی انسدادپولیومہم کے حوالے انتظامات اوررواں ہفتے کے دوران کیے جانے والی انسدادڈینگی اقدامات پر عملدرآمد کاجائزہ لیاگیا۔ڈپٹی کمشنرنارووال نے اس موقع پرانسدادی اقدامات کاجائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کوڈینگی سرویلنس سرگرمیوں کومزیدتیزکرنے کی ہدایت دیتے ہوئےکہا کہ ہاٹ سپاٹس کو مسلسل روزانہ ک بنیادپر چیک کیاجائے۔
انہوں نےکہاکہ ڈینگی کی مکمل انداز میں روک تھام کیلئے اپنی ذمہ داریوں کو پھرپورطریقے سے سر انجام دیں اورڈینگی لاروا کے انسدادکیلئے ٹیمیں فیلڈ میں کام کرتی نظر آنی چاہئیں، اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔سی ای او ہیلتھ نے ڈپٹی کمشنرنارووال کوبتایاکہ رواں ہفتے کے دوران محکمہ صحت کی 414انڈورکی طرف سے 65 ہزار 324 ہائوس اور74 آئوٹ ڈورٹیموں کی طرف سے 13ہزار860ڈینگی ایکٹیوٹیز اور 1622 ہاٹ سپاٹ سوفیصدچیک کیے گئے
،اس دوران ڈینگی ایس او پیز کے حوالےسے89نوٹسز جاری کیے گئے۔سی ای او ہیلتھ نے اجلاس میں بتایا کہ 28اکتوبرسے شروع ہونے والی مہم کے دوران پانچ سال سےکم عمرکے 3لاکھ86ہزار252بچوں کوانسدادپولیوکے قطرے پلائے جائیں گے جس کے لیے 1ہزار 292ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں