ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ کا ڈگری کالج میں جاری کلاسز اور اساتذہ کی حاضری کا معائنہ

89
):ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ میاں عثمان علی

مظفرگڑھ۔ 21 اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ میاں عثمان علی نے تلکوٹ سکول گارڈن روڈ اور ڈگری کالج کا اچانک دورہ کر کے جاری کلاسز کا معائنہ کیا۔انہوں نے سکول اور کالج میں صفائی ستھرائی اور اساتذہ کی حاضری سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ طلباء وطالبات کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ ڈپٹی کمشنرنے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا بھی دورہ کیا اورڈاکٹرز ،پیرامیڈیکل اسٹاف کی حاضری سمیت صفائی ستھرائی کا بھی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں ایمرجنسی وارڈ سمیت مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں موجود مریضوں کی عیادت کی اور لواحقین سے طبی سہولیات بارے دریافت کیا جس پر لواحقین نے اطمینان کا اظہار کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل اسٹاف ڈیوٹی اوقات کار میں اپنی حاضری یقینی بنائیں اور ایمانداری سے اپنے فرائض سر انجام دیں۔