جرمنی کے کھلاڑی الکے گنڈوگن نےبین الاقوامی فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

برلن ۔21اگست (اے پی پی):جرمنی کی فٹ بال ٹیم کے کپتان الکے گنڈوگن نےبین الاقوامی فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔انہوں نے یورو 2024 کپ میں اپنے ملک کی قیادت کرنے کے بعد بین الاقوامی فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے جس کی وجہ انہوں جسمانی اور ذہنی تھکاوٹ ظاہر کی ہے ۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی پوسٹ میں گنڈوگن نے کہا کہ وہ …

جرمنی کے کھلاڑی الکے گنڈوگن نےبین الاقوامی فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

مزید خبریں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔

12

برلن ۔21اگست (اے پی پی):جرمنی کی فٹ بال ٹیم کے کپتان الکے گنڈوگن نےبین الاقوامی فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔انہوں نے یورو 2024 کپ میں اپنے ملک کی قیادت کرنے کے بعد بین الاقوامی فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے جس کی وجہ انہوں جسمانی اور ذہنی تھکاوٹ ظاہر کی ہے ۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی پوسٹ میں گنڈوگن نے کہا کہ وہ چند ہفتوں کے غور و فکر کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اب وقت آگیا ہے کہ اپنے قومی ٹیم کے کیریئر کو خیر آباد کہہ دیں ۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے ملک کے لئے 82 بین الاقوامی میچز کھیلے جن پر مجھے بڑا فخر ہے، یہ ایک ایسی تعداد ہے جس کا میں نے خواب میں بھی نہیں سوچا تھا جب میں نے 2011 میں سینئر قومی ٹیم کے لئے ڈیبیو کیا تھا ۔

گنڈوگن کو یورو 2024 کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی جرمنی کی ٹیم کو اضافی وقت کے بعد حتمی چیمپئن سپین سے ہارنے سے پہلے کپتان بنایا گیا تھا۔گنڈوگن نے یورو 2024 کے آغاز سے قبل مصروف شیڈول کے اثرات کو محسوس کرنے کا اعتراف بھی کیا تھا ۔اس کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے جسم اور سر میں ایک خاص تھکاوٹ محسوس کی، جس نے مجھے سوچنے پر مجبور کیا ہے۔