ڈپٹی کمشنرچنیوٹ نے ڈی پی او کے ہمراہ چناب نگر کے گرجا گھروں کا دورہ کیا

147
Deputy Commissioner Chiniot Mohammad Asif Raza
Deputy Commissioner Chiniot Mohammad Asif Raza

چنیوٹ۔ 25 دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد آصف رضا نے ڈی پی او عبداللہ احمد کے ہمراہ چناب نگر کے گرجا گھروں کا دورہ کیا اور کرسمس کے حوالے سے مسیحی برادری کے ساتھ کرسمس کیک کاٹا۔ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔افسران نے سیکیورٹی سمیت صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا کا کہنا تھا کہ مہذب قومیں خوشیوں کے تہوار مل جل کر مناتی ہیں جن کی بدولت قومی رشتے اور حب الوطنی کے جذبات مضبوط ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بطور پاکستانی قوم ہماری خوشیاں اور ترقی کے مواقع یکساں ہیں یہی وجہ ہے کہ اقلیتوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔