اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی زیرِ صدارت انسدادِ پولیو مہم کے اختتام پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔
ریویو کمیٹی اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایسٹ، ڈی ایچ او، اسسٹنٹ کمشنرز ، محکمہ صحت اور دیگر سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ترجمان آئی سی ٹی کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ صحت کے نمائندگان نےاختتام پر اپنی کارکردگی پر بریفنگ دی،انسداد پولیو مہم کی ٹیموں نے گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے اور ٹارگٹ کو حاصل کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے شرکا کو کامیابی سے اپنا ہدف حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور ہدایت کی کہ آئندہ بھی اسی طرح کام پر فوکس کریں اور پولیو کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں