ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد ث سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی ملاقات، کرپشن کے خاتمہ سے متعلق اقدامات پر تبادلہ خیال

87

ایبٹ آباد۔ 16 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ر) ثناء ﷲ خان سے اینٹی کرپشن ایبٹ آباد کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر خان افسر نے ملاقات کی ، ملاقات میں سرکاری دفاتر میں شہریوں کو درپیش کرپشن سے متعلق مسائل کی روک تھام اور انسدادِ کرپشن کیلئے موثر اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے کرپشن کے خاتمہ کے حوالہ سے حکومتی ہدایات پر مکمل عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا اور متعلقہ افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں اور سرکاری دفاتر کو شفافیت اور ایمانداری کا نمونہ بنایا جائے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد عثمان اشرف بھی موجود تھے۔ اجلاس میں کرپشن کی روک تھام کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا اور ان پر عمل درآمد کیلئے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا۔