بھکر۔ 02 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنربھکر محمد اشرف نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر فرائض منصبی کی انجام دہی شروع کر دی ہے ۔
ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرٹ پسندی کا فروغ اولین ترجیح ہوگی، ضلع کے عوام کو دستیاب وسائل سے ہر ممکن ریلیف فراہم کریں گے،تمام شعبہ ہائے جات بلخصوص ہیلتھ ،ایجوکیشن اور دیگر سرکاری محکمہ جات کے سروس ڈلیوری سسٹم پر خصوصی دی جائے گی اور عوام الناس کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن وسائل سے بھرپور استفادہ کیا جائے گا۔