ڈپٹی کمشنر جعفر آباد خالد خان کا عاشورہ کے جلوس کا دورہ ،سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا

“یومِ عاشورہ پر پنجاب پولیس کی مؤثر سکیورٹی، رئیل ٹائم مانیٹرنگ اور سرویلنس عوام کے جان و مال کے تحفظ، مذہبی ہم آہنگی اور پُرامن عزاداری کے لیے ریاستی ذمہ داری کے عملی اظہار کی عکاسی کرتی ہے۔”

کوئٹہ۔ 26 جون (اے پی پی):ضلع جعفرآباد کے علاقے بالان شاخ، گوٹھ محمد اسماعیل چھلگری سے محرم الحرام کے عاشورہ کا جلوس عقیدت و احترام کے ساتھ برآمد ہوا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جعفر آباد خالد خان نے سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور جلوس کے ہمراہ رہے۔انہوں نے امام بارگاہ کے متولی سے ملاقات کرکے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے انتظامات سے متعلق آگاہی حاصل کی، جس پر متولی اور علاقہ مکینوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔جلوس کی سیکیورٹی کے لیے پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار تعینات رہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خالد خان نے سیکیورٹی پر مامور افسران اور اہلکاروں سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہتے ہوے انھیں ہدایت کی کہ محرم الحرام کے عاشورہ کے جلوسوں کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے تمام حفاظتی انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ عزاداروں کو پرامن ماحول میسر آ سکے۔ڈی سی نے ہدایت کی کہ مشکوک افراد پر گہری نظر رکھی جائے کسی بھی شخص کو روٹس کے درمیان میں جلوس میں شامل نہ ہونے دیا جائے ۔اس حوالے سے رضاکاروں کے ساتھ قریبی روابط میں رہیں ،سرچنگ اور سویپنگ کے عمل کو بھی مزید تیز رکھیں۔

مزید خبریں