ڈپٹی کمشنر حافظ آباد نے بارش کے دوران شہر کے مختلف علاقوں اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا، نکاسیٔ آب کے انتظامات کا جائزہ لیا اور اپنی نگرانی میں ہسپتال سے بارش کا پانی فوری طور پر نکلوایا۔
ڈپٹی کمشنر حافظ آباد بارش کے دوران شہر کے مختلف علاقوں اور ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچ گئے

مزید خبریں
حافظ آباد۔ 12 جولائی (اے پی پی):حافظ آباد۔ڈپٹی کمشنر حافظ آباد صبح سویرے بارش کے دوران شہر کے مختلف علاقوں اور ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچ گئے ڈپٹی کمشنر نے بارش کے دوران اپنی نگرانی میں ہسپتال سے بارش کا پانی نکلوایا۔
ڈپٹی کمشنر نے کسوکے روڈ،مدہریانوالہ روڈ سمیت دیگر علاقوں اور ڈسپوزل اسٹیشنز کا بھی دورہ کیا اور وہاں ہیوی مشینری کے ساتھ بارشی پانی کے نکاس کے کاموں کا جائزہ۔لیا ڈپٹی کمشنر نے واسا،ستھراء پنجاب ایجنسی اور میونسپل کمیٹی کے افسران اور ورکرز کو ہدایت کی کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال سمیت شہر کے تمام نشیبی علاقوں سے ہیوی مشینری اور ڈی واٹرنگ سیٹ لگا کر پانی کو فوری طور پر نکالا جائے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ مون سون سیزن کے سلسلہ میں شہر کے مختلف مقامات پر واسا کی جانب سے ایمرجنسی کیمپ بھی۔لگائے ہیں جہاں موصول۔ہونے والی شکایات کا فوری حل۔کیا جا رہا ہے ۔ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نرجس خاتون جعفری اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اکرام اللہ۔سندھو نے بھی ڈی ایچ کیو ہسپتال کلمہ چوک مختلف ڈسپوزل اسٹیشنز اور شہرکے دیگر علاقوں کا دورہ۔کیا اور نکاسی آب کے کاموں کا جائزہ لیا۔








