رحیم یارخان 07 جنوری (اے پی پی):ضلع رحیم یار خان میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغازکردیا گیا ہے ،ڈپٹی کمشنر شکیل احمد بھٹی نے 5 سال سے کم عمر بچوں کو حفاظتی ویکسین پلا کر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی آفس میں پولیو مہم کا افتتاح کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی آفس اورشیخ زید ہسپتال کا دورہ کیااور شیخ زید ہسپتال میں تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا،اس موقع پر ایم ایس شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر آغا توحید، ڈی ایچ او ڈاکٹر لیاقت چوہان، ڈاکٹر عمر فاروق سمیت دیگر موجودتھے،
ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ طالب حسین رندھاوا، ڈی ڈی انفارمیشن اشتیاق امین بھی ان کےہمراہ موجودتھے،یاد رہے 8تا12جنوری تک جاری پولیو مہم کے دوران11لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلائی جائے گی۔ شکیل احمد بھٹی نے کہا کہ والدین،سول سوسائٹی،این جی اوز اورعلماء کرام پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے اپنا کر دار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ شیخ زید ہسپتال شعبہ بیرونی مریضاں، چلڈرن، گائنی و دیگر وارڈز کی اپ گریڈیشن و تزئین وآرائش مقررہ مدت میں مکمل کی جائے۔