بھکر۔ 03 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے منگل کوبھکر کے جنرل بس سٹینڈ کا دورہ کیا ۔انہوں نے بس سٹینڈ پر صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامی امور کی بہتری کیلئے سی او ایم سی کو خصوصی ہدایات جاری کیں ۔
ڈپٹی کمشنر نے مسافر خانے میں مسافروں کیلئے پینے کے ٹھنڈے اور صاف پانی کی فراہمی سمیت دیگر سہولیات میسر کرنے کی بھی ہدایت کی۔