لاہور۔14اپریل (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے روٹی و نان کی نئی قیمت کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
ترجمان کے مطابق جاری نوٹیفکیشن میں100 گرام روٹی کی قیمت 16 روپے، نان 120 گرام کی قیمت 20 روپے مقرر کی گئی ہے۔نوٹیفیکیشن پنجاب نگرانی قیمت برائے اشیا ضروریہ آرڈینینس کے تحت جاری کیا گیا۔ضلع بھر میں روٹی نان کی قیمت کا اطلاق فی الفور ہو گا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ گندم کی بہتر فصل، رسد اور قیمت کے پیش نظر محکمہ خوراک کی سفارش پر نئی قیمتوں کا تعین کیا گیا ہے ۔عوام کسی بھی جگہ روٹی نان کی قیمت کے حوالے سے شکایت 080002345 پر درج کروائیں۔