خاران۔ 08 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر منیر احمد سومرو نے ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال خاران میں بچے کو پولیو کے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، ضلعی انسداد پولیو آفیسر (ڈبلیو ایچ او) ڈاکٹر منیر احمد بلوچ ، سابقہ ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر شیر احمد بلوچ ،ایم ایس ڈاکٹر محبوب بلوچ بھی موجود تھے۔
انسداد پولیو مہم 08 جنوری تا 12 جنوری پانچ دنوں تک جاری رہے گی ،جس میں پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر 34638 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی اور مختلف ٹرانزٹ پوائنٹ پر بھی پولیو ٹیمیں موجود رہیں گی۔انہوں نے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم کے دوران تمام والدین اپنے پھول سے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں ۔