ڈی سی نصیرآباد کا یومِ عاشورہ سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کا 10ویں محرم الحرام کے موقع پر نکالے جانے والے جلوسوں کے روٹس کا تفصیلی دورہ

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 26 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل نے 10ویں محرم الحرام کے موقع پر نکالے جانے والے جلوسوں کے روٹس کا تفصیلی دورہ کیا اور سیکیورٹی و انتظامی اقدامات کا جامع جائزہ لیا۔
اس موقع پر متعلقہ افسران نے انہیں سیکیورٹی پلان اور دیگر انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ عزاداروں کی سہولت اور تحفظ اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام جلوس روٹس پر فول پروف سیکیورٹی مؤثر ٹریفک مینجمنٹ اور دیگر ضروری انتظامات ہر صورت یقینی بنائے جائیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت الرٹ رہیں اور باہمی رابطے کو مؤثر بنایا جائے بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ بھی کیا جہاں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حبیب اللہ پندرانی نے محرم الحرام کے دوران کیے گئے طبی و ہنگامی انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں ایمرجنسی ادویات کی دستیابی کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ڈاکٹرز اور طبی عملے کی حاضری یقینی بنائی جائے ایمرجنسی سروسز کو مکمل طور پر فعال رکھا جائے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں عزاداروں کو فوری بروقت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور پرامن ماحول کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔








