نمائندہ۔ 20 فروری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر رائو کی زیرصدارت اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے پولیو مہم کے حوالے سے پنجاب کے تمام اضلاع کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ، جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ضلع ننکانہ صاحب نے پنجاب میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر رئاو نے کمشنر لاہور ڈویڑن زید بن مقصود کی جانب سے پولیو ورکرز کو شاباش کا پیغام پہنچایا۔
اس موقع پر ڈی سی ننکانہ نے اے پی پی سے خصوصی طور پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام ضلعی اداروں نے یکجا ہو کر پولیو مہم میں بہترین کام کیا ، پنجاب میں تیسری پوزیشن ملنا ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ، اپنی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پوزیشن حاصل کرنے میں اصل کردار پولیو ورکرز کا ہے۔امید کرتا ہوں آئندہ بھی تمام ضلعی ادارے باہمی کوارڈینیشن سے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیں گے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شہرینہ غلام مرتضی جونیجو ، اسسٹنٹ کمشنرز ، پولیس ، محکمہ صحت کے حکام بھی موجود تھے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=564299