ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل سائوتھ سٹی اوکاڑہ میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

80
ضلع اٹک میں پولیو مہم 16 دسمبر سے شروع ہو کر 20 دسمبرتک جاری رہے گی،ڈپٹی کمشنر اٹک

اوکاڑہ۔ 08 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا ہے کہ حکومتی کاوشیں ، والدین کا ذمہ دارانہ رویہ اور سرکاری محکموں کی لگاتار کاوشیں پولیو کے خاتمہ کی نوید ہیں ،اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے بہت جلد پورا پاکستان پولیو فری ہوگا، ہم سب کو پولیو کے خاتمہ کے لئے متحد ہو کر ایک ٹیم کے طور پر کام کرنا ہوگا، ضلع میں محکمہ صحت سمیت دیگر سرکاری اداروں کی پولیو کے خاتمہ کے لئے کاوشیں اور اقدامات لائق تحسین ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل سائوتھ سٹی اوکاڑہ میں انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر انہوں نے چھوٹے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلا کر باقاعدہ مہم کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ ،صحافیوں ،ڈاکٹر ز و پیرا میڈیکل سٹاف سمیت عمائدین علاقہ بھی موجود تھے ۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا کہ سخت سردی کے موسم میں انسداد پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر انسداد پولیو ویکسین کے قطرے پلانے میں مصروف عمل ہیں لہذا والدین سے گذارش ہے کہ پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں ۔اس موقع پر سی ا ی او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑاءچ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ8جنوری سے شروع ہونے والی یہ مہم 12جنوری تک جاری رہے گی ،حالیہ مہم میں 6لاکھ 36ہزار 116بچوں کو انسداد پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔