28.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 8, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کا نو تعمیر شدہ اے سی کمپلیکس...

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کا نو تعمیر شدہ اے سی کمپلیکس کا دورہ ، نئی عمارت کا تفصیلی جائزہ

- Advertisement -

ڈیرہ غازی خان

 07 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد عثمان خالد نے نو تعمیر شدہ اے سی کمپلیکس کا دورہ کر کے نئی عمارت کا تفصیلی جائزہ لیا۔اے سی صدر تیمور عثمان اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے اے سی کمپلیکس کو جلد فنکشنل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

- Advertisement -

ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ امیر مسلم اور ایکسئین بلڈنگز محمد وقاص نے بریفنگ میں بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر کمپلیکس ڈیرہ غازی خان کی عمارت پر چھ کروڑ 60 لاکھ روپے خرچ کیے گئے ہیں اور عمارت فنکشنل کرنے کیلئے تیار ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد نے اے سی کمپلیکس میں موجود عمارتی ملبہ اٹھانے کی بھی ہدایت کی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579251

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں