ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کامقامی گرجا گھروں کا دورہ،عیسائی برادری کے اکابرین کے ہمراہ کیک کاٹا

108
Christmas
Christmas

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ 24 دسمبر (اے پی پی):ڈیرہ اسماعیل خان 25دسمبر کرسمس کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ منصور ارشد خٹک نے مقامی گرجا گھروں کا دورہ کیا ،عیسائی برادری کے اکابرین کے ہمراہ کیک کاٹااور ان کو کرسمس کی مبارکباد دی۔ کرسمس کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ منصور ارشد خٹک اور اے ڈی سی فنانس سید گلفام عباس شاہ نے مقامی گرجا گھروں کا دورہ کیا ،

اس موقع پر عیسائی برداری کے اکابرین نے ان کا استقبال کیا ، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ منصور ارشد نے کرسمس کا کیک بھی کاٹا اور عیسائی برادری کو کرسمس کے حوالے سے مبارکباد پیش کی ،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ منصور ارشد خٹک نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر ہم سب عیسائی برادری کی خوشیوں میں شامل ہیں ، اسلام ہمیں آپس میں بھائی چارے کا درس دیتاہے۔