ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی سے آل بلوچستان پٹرول پمپ ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے ملاقات کی۔ملاقات میں شہر میں پٹرول کی دستیابی اور اسٹاک کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی سے آل بلوچستان پٹرول پمپ ایسوسی ایشن کے عہدیداران کی ملاقات

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 10 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی سے آل بلوچستان پٹرول پمپ ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے ملاقات کی۔ملاقات میں شہر میں پٹرول کی دستیابی اور اسٹاک کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ایسو سی ایشن کے نمائندوں اور پمپ مالکان نے بتایا کہ موجودہ وقت میں طلب سے زیادہ پٹرول اسٹاک موجود ہے، کسی قسم کے بحران کا کوئی خطرہ نہیں جبکہ کوئٹہ کے تمام پٹرول پمپ مکمل طور پر فعال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی مسلسل کاوشوں کے باعث شہر میں ضرورت سے زائد پٹرول سٹاک پہنچ چکا ہے۔ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی نے ہدایت کی کہ کسی بھی پٹرول پمپ پر کین، ڈبوں یا دیگر غیر مجاز اشیا میں پٹرول فراہم نہ کیا جائے کیونکہ اوگرا قوانین کے تحت اس پر مکمل پابندی عائد ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر الرٹ ہے اور کسی صورت پٹرول بحران پیدا نہیں ہونے دیا جائے گا۔








