ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے چلتن نیشنل پارک اور کرخسہ میں شکار پر پابندی عائد کر دی

158
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ

کوئٹہ۔ 07 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے چلتن نیشنل پارک اور کرخسہ میں شکار پر پابندی عائد کر دی۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعد بن اسد کے دفتر سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع کوئٹہ کی حدود چلتن نیشنل پارک ہزار گنجی اور کرخسہ میں ہر قسم کے شکار پر پابندی عائد کر دی گئی ہے لہذاء حکم نامے کے تحت پولیس آفیسران کو بذریعہ نوٹس ہذا مطلع کیا جاتا ہے کہ ضلع کوئٹہ میں ہر قسم کے شکار پر تا حکم ثانی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے اور کسی شخص کو شکار کرنے کی اجازت نہیں ہے ،

خلاف ورزی کرنے والے شخص کو گرفتار کر کے اسلحہ و گاڑی کو بحق سرکار ضبط کرکے حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔