اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگزنے نیشنل سیونگزسرٹیفکیٹس پرمنافع کی شرح میں کمی کردی ہے۔ سی ڈی این ایس کے ایک اہلکارنے اے پی پی کوبتایا کہ سیپشل سیونگزسرٹیفیکیٹس پرمنافع کی شرح 12.26فیصد اورڈیفنس سیونگزسرٹیفکیٹس پرمنافع کی شرح 12.12فیصدکردی گئی ہے۔ منافع کی شرح میں کمی کااطلاق 4نومبرسے ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ بہبودسیونگزسرٹیفکیٹس پرمنافع کی شرح 13.92فیصد اورسپیل سیونگزاکاونٹس پرمنافع کی شرح کم کرکے 11.77فیصدکردی گئی …
نیشنل سیونگزسرٹیفکیٹس پرمنافع کی شرح میں کمی

مزید خبریں
اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگزنے نیشنل سیونگزسرٹیفکیٹس پرمنافع کی شرح میں کمی کردی ہے۔ سی ڈی این ایس کے ایک اہلکارنے اے پی پی کوبتایا کہ سیپشل سیونگزسرٹیفیکیٹس پرمنافع کی شرح 12.26فیصد اورڈیفنس سیونگزسرٹیفکیٹس پرمنافع کی شرح 12.12فیصدکردی گئی ہے۔
منافع کی شرح میں کمی کااطلاق 4نومبرسے ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ بہبودسیونگزسرٹیفکیٹس پرمنافع کی شرح 13.92فیصد اورسپیل سیونگزاکاونٹس پرمنافع کی شرح کم کرکے 11.77فیصدکردی گئی ہے، اسی طرح شہدافیملی ویلفئیراکاونٹس پرمنافع کی شرح کو13.92فیصدکردیاگیاہے۔ ایک سوال پرانہوں نے بتایا کہ یکم جولائی سے لیکر6اکتوبر تک کی مدت میں سی ڈی این ایس نے نئے بانڈز کے اجراءکے زریعہ 210 ارب روپے کی بچتیں حاصل کی ہیں جوجاری مالی سال کیلئے مقررکردہ ہدف کا11فیصدہے،
جاری مالی سال کیلئے سی ڈی این ایس نے 1650 ارب روپے کی بچتوں کاہدف مقررکیاہے۔سی ڈی این ایس نے اسلامی مالیات کے تحت جاری مالی سال کیلئے مجموعی طورپر170 ارب روپے کی بچتوں کاہدف مقررکیاہے۔








