ڈپٹی کمشنر کولئی پالس کوہستان کی زیر صدارت اجلاس، تمام محکموں اور ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا

135

کولئی پالس۔ 6 دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کولئی پالس کوہستان کی زیر صدارت تمام محکموں اور ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پی ایم آر یو کے ذریعہ ضلعی انتظامیہ اور محکموں کو تفویض کردہ اہم کاموں کے لئے گزشتہ دو ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر کولئی پالس کوہستان کی جانب سے صحت اور تعلیم کی سہولیات کی سپاٹ چیکنگ اور ریگولیٹری انسپکشن کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کی گئیں۔

اجلاس میں اچھی کارکردگی والے محکموں کو سراہا گیا اور کم بہتر کارکردگی والے محکموں کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبائی حکومت کی پالیسی کے تحت کسی بھی محکمہ یا افسر کی جانب سے فرائض کی ادائیگی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔