ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر کا زیر تعمیر ڈسٹرکٹ سیکریٹریٹ پٹن کا اچانک دورہ،تعمیراتی کام کا جائزہ

ایسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان

کوہستان لوئر ۔ 09 مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر بشیر احمد نے زیر تعمیر ڈسٹرکٹ سیکریٹریٹ پٹن کا اچانک دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکمے کو سختی سے ہدایات جاری کیں اور کام کے معیار کے حوالے سے رپورٹ طلب کی۔ انہوں نے تعمیراتی کام میں تیزی لانے بارے ہدایات جاری کیں۔