ڈپٹی کمشنر کچھی کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں اجلاس

88
Polio

کوئٹہ۔ 16 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کچھی جہانزیب بلوچ کی زیر صدارت فروری میں شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ڈاکٹرز ،ضلعی افسران شریک تھے۔ اجلاس کے موقع پر شروع ہونے والی پولیو مہم کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ پولیو مہم کی کامیابی ہم سب کے مفاد میں ہے اس لیے پوری کوشش کی جائے کہ تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں تاکہ مہم کامیابی سے ہم کنار ہو سکے۔ اس وقت ہمیں سنجیدگی کے ساتھ اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے اور سابقہ مہم میں جو وجوہات سامنے آئی تھی ان کے تدارک کے لیے بھی ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں تاکہ بچوں کو پولیو کے مرض سے محفوظ رکھا جا سکے۔

ہم سب پر لازم ہے کہ اس قومی فریضے کی ادائیگی کو ہر صورت کامیاب کیا جائے جب تک تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اس میں اپنا حصہ نہیں ڈالیں گے تب تک پولیو مہم میں وہ کامیابی حاصل نہیں کی جا سکتی۔ضروری ہے کہ ہم مہم میں مخلصی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں۔