ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیرِ صدارت راولپنڈی میں جاری بیوٹیفیکیشن منصوبوں کا جائزہ اجلاس

:ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیرِ صدارت ضلع بھر میں جاری بیوٹیفیکیشن منصوبوں کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں راجہ بازار، کمرشل مارکیٹ اور راولپنڈی کی تمام تحصیلوں میں زیرتعمیر جاری تزئین و آرائش اور خوبصورتی کے منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

راولپنڈی۔ 14 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیرِ صدارت ضلع بھر میں جاری بیوٹیفیکیشن منصوبوں کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں راجہ بازار، کمرشل مارکیٹ اور راولپنڈی کی تمام تحصیلوں میں زیرتعمیر جاری تزئین و آرائش اور خوبصورتی کے منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، چیف آفیسر ضلع کونسل، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے ہدایت کی کہ تمام بیوٹیفیکیشن منصوبوں کو مقررہ ٹائم لائن کے مطابق اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو صاف، خوبصورت اور جدید شہری ماحول میسر آ سکے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کی تاریخی اور تجارتی اہمیت کے پیش نظر شہر کی خوبصورتی، صفائی اور شہری انفراسٹرکچر کی بہتری ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی اپنی تحصیلوں میں جاری بیوٹیفیکیشن سکیموں کی مسلسل نگرانی کو یقینی بنائیں، منصوبوں کی رفتار اور معیار کا باقاعدگی سے جائزہ لیں اور کسی بھی رکاوٹ یا تاخیر کی فوری نشاندہی کرتے ہوئے اس کے بروقت ازالے کے لیے اقدامات کریں۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ خود بھی بہت جلد تمام تحصیلوں کا دورہ کریں گے، جاری منصوبوں کا موقع پر جائزہ لیں گے اور کام کے معیار، رفتار اور شفافیت کا تفصیلی معائنہ کریں گے تاکہ تمام ترقیاتی و بیوٹیفیکیشن منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کیے جا سکیں۔اجلاس میں راجہ بازار اور کمرشل مارکیٹ سمیت اہم کاروباری مراکز میں جاری منصوبوں کی پیش رفت، معیار اور درپیش امور کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوامی سہولت، صفائی، خوبصورتی اور شہری ماحول کی بہتری کو ہر منصوبے کا بنیادی مقصد بنایا جائے اور تمام محکمے باہمی رابطے کے ساتھ ان منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق راولپنڈی کو ایک صاف، سرسبز، خوبصورت اور جدید شہر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور بیوٹیفیکیشن کے تمام منصوبے مقررہ وقت میں مکمل کیے جائیں گے۔