ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر خانسر چوک پر لائٹس نصب کر دی گئیں

89

بھکر۔ 09 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر بھکرمحمد اشرف شہر کی تزئین و آرائش کیلئے مصروف عمل ہیں۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی ہدایت پر خانسر چوک پر تزئین و آرائش کا کام مکمل خوبصورتی میں اضافہ کیلئے لائٹس نصب کردی گئی ہیں۔

اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے خانسر چوک کا معائنہ کیا اور تزئین و آرائش کے کام کا جائزہ لیا۔انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دستیاب وسائل سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے شہر کے پارکوں اور چوکوں کی خوبصورتی کیلئے کام جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر کو جاذب نظر بنانے کیلئے تیز رفتاری کیساتھ تزئین و آرائش کا کام جاری ہے ۔