ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد اور سابق ایم این اے حاجی مدثر قیوم ناہرہ نے کوٹ لدھا میں زیر تعمیر پارک کا دورہ کیا

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد اور سابق ایم این اے حاجی مدثر قیوم ناہرہ نے کوٹ لدھا میں زیر تعمیر پارک کا دورہ کیا۔سی ای او کارپوریشن گوجرانوالہ قیصر امین وڑیچ ،کرامت علی بٹ بھی ان کے ہمراہ تھے

گوجرانوالہ۔ 05 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد اور سابق ایم این اے حاجی مدثر قیوم ناہرہ نے کوٹ لدھا میں زیر تعمیر پارک کا دورہ کیا۔سی ای او کارپوریشن گوجرانوالہ قیصر امین وڑیچ ،کرامت علی بٹ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اہل علاقہ کوٹ لدھا کی عوام نے انے والے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اج کا یہ دورہ خصوصی طور پر سابق ایم این اے حاجی مدثر قیوم ناہرہ اور سابق چیئرمین یونین کونسل کوٹ لدھا شیخ مختار احمد کی دعوت پر کیا گیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے پارک وزٹ کے دوران یقین دہانی کرائی ہے کہ یہ منصوبہ جلد از جلد مکمل ہو جائے گا ۔یہ پارک اہل علاقہ کے بچوں اور بڑوں کے لیے ایک بڑی تفریح گاہ ہوگی

مزید خبریں