وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے گڈ گورننس اقدامات اور "سوہنا پنجاب” ویژن کے تحت ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں سعدیہ جمال کے ہمراہ تحصیل نوشہرہ ورکاں کا تفصیلی دورہ کیا
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے تحصیل نوشہرہ ورکاں کا تفصیلی دورہ کیا

مزید خبریں
گوجرانوالہ۔ 14 جولائی (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے گڈ گورننس اقدامات اور "سوہنا پنجاب” ویژن کے تحت ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں سعدیہ جمال کے ہمراہ تحصیل نوشہرہ ورکاں کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی فورس کی زیر تعمیر عمارت، چلڈرن پارک، ماڈل بازار، مثالی گاؤں کُرلکے، شیخوپورہ روڈ پر جاری بیوٹیفکیشن منصوبے اور پیٹرول پمپ پر صارفین کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے جاری اقدامات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی فورس کی زیر تعمیر عمارت کا معائنہ کیا، جہاں متعلقہ افسران نے منصوبے کی پیش رفت، تعمیراتی معیار اور تکمیل کے شیڈول پر بریفنگ دی۔
انہوں نے ہدایت کی کہ منصوبے کو مقررہ مدت کے اندر اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ فورس کو جدید دفتری سہولیات میسر آسکیں اور عوام کو مؤثر، شفاف اور بروقت خدمات کی فراہمی مزید بہتر بنائی جا سکے۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے نوشہرہ ورکاں میں زیر تعمیر چلڈرن پارک کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پارک کی تعمیر، لینڈ اسکیپنگ، چاردیواری، واکنگ ٹریک، بچوں کے کھیل کے آلات، گرین ایریاز، بیٹھنے کی جگہوں اور دیگر سہولیات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی کام بروقت اور معیاری انداز میں مکمل کیے جائیں تاکہ بچوں اور اہل علاقہ کو محفوظ، خوبصورت اور معیاری تفریحی ماحول فراہم کیا جا سکے۔








