"آزاد کشمیر کے عام انتخابات کے پرامن، شفاف اور منظم انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات بروقت اور مؤثر انداز میں مکمل کیے جائیں گے۔”
ڈپٹی کمشنر ہری پور کی زیرِ صدارت اجلاس، آزادکشمیر انتخابات کے پرامن انعقاد کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا

مزید خبریں
ہری پور۔ 09 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ہری پور اصلاح الدین کی زیرِ صدارت ضلع ہری پور میں آزاد کشمیر کے عام انتخابات کے پرامن، شفاف اور منظم انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے انتخابات کے دوران انتظامی، سکیورٹی، صفائی، بجلی، صحت اور دیگر ضروری سہولیات کی بروقت فراہمی کے حوالے سے تفصیلی ہدایات جاری کیں۔تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کو ان کے دائرۂ اختیار کے مطابق ذمہ داریاں تفویض کی گئیں اور ہدایت کی گئی کہ باہمی رابطے اور مؤثر ہم آہنگی کے ذریعے تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں تاکہ انتخابی عمل ہر لحاظ سے پرامن، شفاف اور بلا تعطل انداز میں مکمل ہو سکے۔








