ڈھاکا میں گارمنٹ فیکڑی کے ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ، فوج اور پولیس کی گاڑیا ں نذر آتش

128

ڈھاکہ۔31اکتوبر (اے پی پی):بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے علاقے میرپور میں گارمنٹ فیکٹری کے ملازمین نے احتجاجی مظاہرے کے دوران فوج اور پولیس کی گاڑیوں کو نظرآتش کر دیا۔ڈھاکا ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق اس موقع پر کچو کھیت کا علاقہ میدان جنگ بن گیا اور علاقےمیں ٹریفک مکمل طور پر معطل ہو گئی۔

اطلاعات کے مطابق ڈیانا گارمنٹس نامی گارمنٹس فیکٹری کے مزدور اپنی واجب الادا اجرت اور دیگر مطا لبات پورے نہ ہونے پراحتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔

یہ احتجاج بعد ازاں پرتشدد شکل اختیار کر گیا اور مظاہرے کے شرکا نے پولیس اور فوج کے اہلکاروں پر پتھرائو کرتے ہوئے ان کی گاڑیوں کوآگ لگا دی۔