ڈھاکہ۔15مارچ (اے پی پی):بنگلہ دیش میں قائم سعودی سفارتخانے نے خادم الحرمین الشریفین افطار پروگرام کے تحت 20 ٹن کھجوریں بنگلہ دیشی حکام کے حوالے کیں۔ ایس اے پی کے مطابق بنگلہ دیش میں سعودی سفیر عیسٰی الدحیلات اور سفارتخانے کے مذہبی امور کے شعبے کے قائم مقام قونصلرمبارک العنزی نے خادم الحرمین الشریفین کی جانب سے 20 ٹن کھجوریں بنگلہ دیش کے وزیر برائے مذہبی امور محمد فرید الحق خان کے حوالے کیں۔اس موقعے پر بنگلہ دیش کی اہم شخصیات اور یونیورسٹی و فلاحی تنظیموں کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔