22.4 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںڈیجیٹل آپریٹر جاز نے پنجاب کے سیلاب متاثرہ اضلاع میں تمام نیٹ...

ڈیجیٹل آپریٹر جاز نے پنجاب کے سیلاب متاثرہ اضلاع میں تمام نیٹ ورکس اور پی ٹی سی ایل پر مفت کالز کی سہولت فراہم کر دی

- Advertisement -

اسلام آباد۔28اگست (اے پی پی):ڈیجیٹل آپریٹر جاز نے ایک قومی ذمہ داری نبھاتے ہوئے پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں تمام صارفین کے لئے مفت آل نیٹ ورکس اور پی ٹی سی ایل کالز کی سہولت فراہم کر دی ہے، اس اقدام کا مقصد ہے کہ متاثرہ افراد اپنے اہلخانہ، ایمرجنسی سروسز اور ریسکیو اداروں سے مسلسل رابطے میں رہ سکیں اور اس عزم کی ترجمانی ہے کہ مشکل کی گھڑی میں پاکستانی قوم کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ جمعرات کو جاری بیان کے مطابق حالیہ طوفانی بارشوں اور دریاؤں میں طغیانی کے باعث سیلاب نے پنجاب کے کئی شہروں بشمول نارووال، کرتار پور، سیالکوٹ، وزیرآباد اور گجرات کو شدید متاثر کیا ہے جس سے انفراسٹرکچر، مکانات اور روزگار کو نقصان پہنچا ہے۔ کال چارجز ختم کر کے جاز اس بات کو یقینی بنا رہا ہے کہ متاثرہ خاندان

قدرتی آفت کے وقت میں رابطے کے اخراجات سے بے فکر ہو کر اپنی توجہ حفاظت اور بحالی پر مرکوز رکھ سکیں۔اس سے قبل رواں ماہ جاز نے ایک ذمہ دار کارپوریٹ ادارے کے طور پر خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بھی تمام نیٹ ورکس پر مفت کالز کی سہولت فراہم کی تھی۔ جاز کے سی ای او عامر ابراہیم نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم تمام متاثرین کے ساتھ ہیں، ایسے کٹھن وقت میں کنکٹیویٹی زندگی کی لائف لائن بن جاتی ہے اور جاز پرعزم ہے کہ خاندانوں اور ریسکیو ٹیموں کو اس وقت میں جُڑے رہنے میں مدد فراہم کرے جب انہیں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہو۔اس سال جاز نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ساتھ شراکت داری میں موبائل پر مبنی ارلی وارننگ سسٹم لانچ کیا اور اب تک ملک بھر میں ایس ایم ایس کے ذریعے 20 کروڑ سے زائد ایڈوائزریز جاری کی جا چکی ہیں جن میں دریائے چناب کے کنارے بسنے والی آبادیوں کے لئے انخلاء سے متعلق الرٹس بھی شامل ہیں۔ جاز اپنے ملک گیر انفراسٹرکچر اور سٹرٹیجک شراکت داریوں کو بروئے کار لاتے ہوئے قدرتی آفات کے دوران پاکستان کے ساتھ کھڑا رہنے کے عزم کو دہراتا ہے تاکہ فوری ریلیف کے ساتھ ساتھ طویل المدتی بحالی ممکن بنائی جا سکے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں