ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی توسیع اور شہری و دیہی آبادیوں کی مواصلاتی رابطوں تک رسائی کے لئے کوشاں ہیں ، سید یوسف رضا گیلانی

143
Syed Yusuf Raza Gilani
Syed Yusuf Raza Gilani

اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کا مثبت استعمال روشن مستقبل کی ضمانت ہے اور پاکستان اس کی جانب گامزن ہے ، ہم ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی توسیع اور شہری و دیہی آبادیوں کی مواصلاتی رابطوں تک رسائی کے لئے کوشاں اور پر عزم ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو نیشنل براڈ بینڈ نیٹ ورک فورم2024 ء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ٹیکنالوجی کا مثبت استعمال روشن مستقبل کی ضمانت ہے اور پاکستان اس کی جانب گامزن ہے ، ہم ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی توسیع اور شہری و دیہی آبادیوں کی مواصلاتی رابطوں تک رسائی کے لئے کوشاں اور پر عزم ہیں ، یہ فورم ڈیجیٹل پاکستان کی جانب ہمارے عزم کا اظہار ہے ۔

انہوں نے کہا کہ براڈ بینڈ رابطہ کاری، عالمی اقتصادی و کاروباری ترقی، سماجی ترقی اور جدت کے لئے اہمیت کا حامل ہے ، صحت ، سیفٹی ، عوامی بہبود اور زندگی ہے ،تمام شعبوں کی میں براڈبینڈ مرکزی حیثیت رکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی بھی لاکھوں لوگ براڈبینڈ سہولت سے محروم ہیں ، چیلنجز پر قابو پانے کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، ڈیجیٹل سروس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے پی ٹی اے کا کردار قابل ستائش ہے، اس حوالے سے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ خصوصی اہمیت کی حامل ہے ۔