ڈیجیٹل اکانومی اور ای کامرس کے شعبہ میں نمایاں ترقی ہوئی ہے،الیکٹرانک ادائیگیوں کے نظام سے کاروباری ترقی اور ملکی معیشت میں 7 فیصد اضافہ متوقع ہے،سٹیٹ بینک آف پاکستان

اسلام آباد ۔ 10جون (اے پی پی) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ کووڈ۔19 کی وبا سے پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث ڈیجیٹل اکانومی اور ای کامرس کے شعبہ میں نمایاں ترقی ہوئی ہے، الیکٹرانک ادائیگیوں کے نظام سے کاروباری ترقی ہو گی اور ملکی معیشت میں 7 فیصد اضافہ متوقع ہے۔اس بات کا اظہار ایک غیر ملکی ابلاغی ادارے کی رپورٹ میں کیا گیا ہے جس …

اسلام آباد ۔ 10جون (اے پی پی) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ کووڈ۔19 کی وبا سے پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث ڈیجیٹل اکانومی اور ای کامرس کے شعبہ میں نمایاں ترقی ہوئی ہے، الیکٹرانک ادائیگیوں کے نظام سے کاروباری ترقی ہو گی اور ملکی معیشت میں 7 فیصد اضافہ متوقع ہے۔اس بات کا اظہار ایک غیر ملکی ابلاغی ادارے کی رپورٹ میں کیا گیا ہے جس کے مطابق حالیہ برسوں کے دوران پاکستان نے معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے آن لائن کاروباروں کے فروغ اور نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے جامع اقدامات کیے ہیں۔ پاکستان کے سب سے بڑے آن لائن شاپنگ سٹور کے چیف مارکیٹنگ آفیسر محمد عمار حسین نے کہا ہے کہ مارچ 2020ء کے بعد آن لائن آرڈرز کی وصولی میں 9 گنا اضافہ ہوا ہے اور توقع ہے کہ گذشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سال کے دوران ہر آئٹم کی فروخت میں 100 فیصد اضافہ ہو گا۔ رپورٹ کے مطابق ایس بی پی نے کہا ہے کہ الیکٹرانکس ادائیگیوں کے نظام کی ترقی سے تجارت کے فروغ میں مدد ملے گی اور ملکی معیشت میں 7 فیصد اضافہ ہو گا اور 2025ء تک مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں 36 ارب ڈالر اضافہ کے علاوہ روزگار کے 40 لاکھ نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ پاکستان میں ڈیجیٹل کی صنعت ابتدائی مرحلہ میں ہے تاہم کووڈ۔19 کی وباء کے بعد شعبہ سے استفادہ کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب وزارت تجارت کے مطابق ایک سال کے دوران مقامی اور عالمی مصنوعات کی آن لائن خریداری میں 100 فیصد اضافہ ہوا اور 2017ء میں کاروبار کا حجم 20.7 ارب روپے تھا جو 2018ء کے دوران 40 ارب روپے سے تجاوز کر گیا۔ ای کامرس کے شعبہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان میں شعبہ کی ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں اور آنے والے سالوں کے دوران شعبہ کی ترقی سے قومی معیشت کی ترقی اور روزگار کے لاکھوں نئے مواقع پیدا کرنے میں مدد حاصل ہو گی۔
zuh-ex/hma/zah/rmq 0938