اسلام آباد ۔ 6 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل دورکے تقاضوں کے مطابق صارفین کوسہل انداز میں معلومات اور اطلاعات تک رسائی فراہم کرنے کے لئے ویب سائٹ کا اجراء کردیا ہے۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا نے رابطوں کو نئی جہت دی ہے ۔جدید خطوط پر تیارکردہ ویب سائٹ @MoIB_Official سے ڈیجیٹل دورکے تقاضوں …
ڈیجیٹل دورکے تقاضوں کے مطابق صارفین کوسہل انداز میں معلومات اور اطلاعات تک رسائی فراہم کرنے کے لئے ویب سائٹ کا اجراء کردیا ہے، وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل دورکے تقاضوں کے مطابق صارفین کوسہل انداز میں معلومات اور اطلاعات تک رسائی فراہم کرنے کے لئے ویب سائٹ کا اجراء کردیا ہے۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا نے رابطوں کو نئی جہت دی ہے ۔جدید خطوط پر تیارکردہ ویب سائٹ @MoIB_Official سے ڈیجیٹل دورکے تقاضوں کے مطابق صارفین کوسہل انداز میں معلومات اور اطلاعات تک رسائی میسر آئے گی۔ وفاقی وزیر نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ ویب سائٹ دنیا بھر میں پاکستان کا روشن چہرہ متعارف کرانے کا مثبت ذریعہ ہوگی۔








