اسلام آباد۔22جولائی (اے پی پی):پاک فوج کےترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل دہشتگرد ہو یا روایتی دہشتگر د ان کا ہدف پا ک فوج ہے ۔
پیر کو یہاں پریس کانفرنس کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل دہشتگرد جھوٹی خبریں اور پروپیگنڈے کے ذریعے اپنی بات پھیلاتے ہیں، مگر اکثر ان کی شناخت اور مقام معلوم نہیں ہوتا۔