ڈیجیٹل معیشت کا فروغ اولین ترجیح، حکومت ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے،وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ

اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونی کیشن شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی متحرک قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی اولین ترجیح ڈیجیٹل معیشت کا فروغ ہے۔ بدھ کو یہاں ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کی سالانہ اسٹیک ہولڈرز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈیجیٹل معیشت کے فروغ اور ترقی …

اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونی کیشن شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی متحرک قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی اولین ترجیح ڈیجیٹل معیشت کا فروغ ہے۔ بدھ کو یہاں ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کی سالانہ اسٹیک ہولڈرز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈیجیٹل معیشت کے فروغ اور ترقی کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں ملک میں ڈیجیٹائزیشن کے عمل کو تیزی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے تاکہ معیشت کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔

شزا فاطمہ نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جو قومی معیشت کے لیے خوش آئند ہے۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا کہ وزیر اعظم کیش لیس معیشت کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور اس عمل کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ڈیجیٹل معیشت کے فوائد سے ملک کو مستفید کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کا باہمی اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ آن لائن بینکاری کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے بلال کیانی نے کہا کہ یہ نظام نہ صرف عام شہریوں کے لیے مالی معاملات میں سہولت فراہم کرے گا بلکہ معاشی نظام میں شفافیت کو بھی فروغ دے گا۔